Mohabbat Aazmaish Ki Soorat By Farzana Mughal
👇
Mohabbat Aazmaish Ki Soorat By Farzana Mughal
اریبہ کا بہت دکھ ہورہا ہے آپکو۔میں اریبہ کی حقیقت کا آئینہ دکھا کر آرہی ہوں۔”انتہائی کاٹ دار لہجے میں کہتی وہ بیڈ سے اٹھتی اس کے سامنے آن کھڑی ہوئی تھی۔
“انزلہ اریبہ کو بیچ میں مت گھسیٹو میں اس کی بےحد عزت کرتا ہوں۔”اریبہ کے ذکر پر سکندر کا لہجہ ازخود سخت ہوگیا۔
“عزت نہیں محبت۔آپ اس سے اور وہ آپ سے محبت کرتی ہے۔”ایک تواتر سے بہتے ہوئے اشکوں میں وہ چیخ اٹھی تھی۔
“انزلہ تم حد سے بڑھ رہی ہو۔”گرجتے ہوئے سکندر کی شریانوں میں خون ابل اٹھا تھا۔اس کی حد تک تو یہ الزام ٹھیک تھا لیکن وہ بھی اب ماضی بن چکا تھا اور پھر اریبہ نے تو کبھی اس سے محبت کی ہی نہیں تھی۔اس نے بمشکل اپنے ہاتھ کو انزلہ پہ اٹھنے سے روکا تھا۔انزلہ نے بری طرح سہم کر اس کی طرف دیکھا تھا۔اس کی زبان اور اشکوں کو ایکدم بریک لگا تھا۔انتہائی دھیمے اور نرم مزاج سکندر کا اس کے سامنے یہ نیا روپ تھا۔اس نے تو ان چار پانچ مہینوں میں سکندر کی صرف محبتیں دیکھی تھی۔
“تمہیں شرم آنی چاہیے تم نے اپنی بہن کے کردار پہ شک کیا اور اس خبیث شخص کے بہکاوے میں آگئی جس نے کبھی تمہاری بہن سے محبت کی ہی نہیں تھی۔سوائے شک کرنے کے۔تمہاری پھپھو تو نہایت نفیس خاتون تھیں یہ ان کا بیٹا کس پر چلا گیا ہے اور خبردار حسن آئندہ میرے گھر میں آیا۔”سکندر اپنے غصے پہ کنٹرول کرتے کرتے بھی دہاڑا تھا۔
“آ۔۔آپ کیا سمجھتے ہیں میں آپ کے غصےسے ڈر جاؤں گی۔”انزلہ تو سکندر کے اس روپ پہ اندر ہی اندر خوفزدہ ہوگئی تھی لیکن بھیگی بھیگی پلکیں جھپکاتے اس نے اپنا اعتماد بحال کرنے کی بھرپور کوشش کی تھی۔
“میں بھی اس مسئلے کو پرسکون طریقے سے حل کرنا چاہتا تھا لیکن تم نے مجھے طیش دلایا ہے۔”سکندر نے اپنے غصے کے ۔گراف کو کم کرتے خفگی سے اس کی
No comments:
Post a Comment